یوتھ نیشنل کانفرنس راجوری نے ریلی کا انعقادکیا

0
77

کہامیاں الطاف خطہ پیر پنجال کے نوجوانوں کی ترجمانی پارلیمنٹ میں کریں گے
شیراز چوہدری
راجوری :نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما واہ ضلع ترقیاتی کونسل راجوری کے چیئرمین ایڈوکیٹ چوہدری نسیم لیاقت نے پیر کے روز نیشنل کانفرنس کی ضلع اکائی کی موجودگی میں بیلا بس اڈہ راجوری سے یوتھ نیشنل کانفرنس کی طرف سے نکالی جانے والی کار ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے ہاتھ میں نیشنل کانفرنس کے پرچم لیے موٹر سائیکل اور کار پر سوار ہو کر نیشنل کانفرنس اور میاں الطاف کے نعرے بلند کیے یہ ریلی بیلا بس اڈہ سے شروع ہو کر درہالی پل سے ہوتے ہوئے گجر منڈی چوک سے گزر کر کھانڈلی پل سے ڈانگری اور ڈنگری سے مراد پور کے راستے سے ہوتے ہوئے جموں پونچھ قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے سیلانی پل سے ورک شاپ کے پل سے گزر کر پرانہ بس اڈہ راجوری سے گزر کر بیلا سڑک پر موجود نیشنل کانفرنس کے دفتر میں ا کر اختتام پذیر ہوئی ۔
وہیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئرر قائدین واہ یوتھ لیڈران نے کہا یہ ریلی اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف احمد لاروی کہ الیکشن مہم کا ایک حصہ تھی ان لیڈران نے کہا آج جموں کشمیر کا نوجوان بے روزگاری کا شکار ہے نوجوانوں کی پریشانی دن بدن بڑھ رہی ہے اور اس مشکل کے دور میں نوجوانوں کو میاں الطاف احمد لاروی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔
نوجوانوں کا یہ کہنا ہے میاں الطاف احمد لاروی نے پچھلے 40 سالوں سے جموں کشمیر کے اندر بے باک سیاست کی ہے اور ہر طبقہ فکر کہ لوگوں کی فلاح بہبودی کے کام کیے نوجوانوں کا یہ کہنا ہے کہ اس کار ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور انہوں نے ان سیاسی جماعتوں کے بیانات کو غلط قرار دے دیا جن سیاسی جماعتوں کے لیڈر یہ بیان دے رہے تھے کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ جموں کشمیر کا نوجوان نہیں ہے ۔نوجوانوں نے کہا جموں کشمیر کے نوجوانوں کو نیشنل کانفرنس اور بالخصوص اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے بطور امیدوار میاں الطاف سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔نوجوان لیڈران کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب میاں الطاف ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اندر جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بالخصوص خطہ پیر پنجال کے نوجوانوں کے حق کی اواز بلند کریں گے ۔
نوجوانوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل کانفرنس وائد ایک ایسی جماعت ہے جو بنا ذات پات بنا مذہب و ملت ہر طبقہ فکر کی فلاح وبہبودی کے لیے کام کرتی ہے ۔اس کار ریلی میں نیشنل کانفرنس کی ضلع اکائی سے وابستہ سینیئر رہنما رکن ضلع ترقیاتی کونسل ڈنگری ٹھاکر رمیشور سنگھ ، منظور ملک ، فاروق ڈار، سردار نرمان سنگھ ، شفقت میر ، چوہدری محمد عبداللہ ،چوہدری عبدالقیوم ، متیع الرحمن میر ، نعیم بٹ ، صدام ملک ، چوہدری محمد اسلم ، حق نواز چوہدری ، رائس خان ، ڈاکٹر اصف اقبال چوہدری ، عامر چوہدری، طارق چوہدری، کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا