یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ویجیلنس بیداری اور پنچ پران عہد کا مشاہدہ کیا

0
0

مقررین نے احتیاطی، تعزیری اور شراکتی چوکسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بدعنوانی سے آزادی کے لیے یوم قراردادکے جشن کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر یو ٹی نے یہاں جوائنٹ ڈائریکٹر، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام ایک متاثر کن تقریب کا انعقاد کیا۔اس سلسلے میں دفتر، گاندھی نگر جموں اور تمام ملازمین کو عوامی زندگی سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے دیانتداری کا عہد کروایا گیا۔اس موقع پر آفیسران نے احتیاطی، تعزیری اور شراکتی چوکسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افسر بالخصوص ڈی ڈی اوز پر زور دیا کہ وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران کوتاہی سے گریز کریں اور انہوں نے ہر دفاتر میں شکایات بکس نصب کرنے اور ان بکسوں کو باقاعدگی سے کھولنے اور شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈی وائی ایس ایس اوز پر زور دیا کہ وہ تمام ڈپٹی کمشنر کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں تاکہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پروگراموں کو شیڈول کے مطابق ترتیب دیا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا