لازوال ڈیسک
جموں؍؍یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت اس کے صدر پنڈت رام کے بھٹ نے کشمیری پنڈت برادری کے سرکاری ملازمین ، نوجوانوں اور کمیونٹی کے تاجروں کی فلاح و بہبود، وادی میں مندروں کا تحفظ اور بحالی سے متعلق مختلف مسائل کو پیش کیا ۔آل جموں بیسڈ ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کے ایک وفد نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر پھگسوڈوڈہ کے مکینوں کے وفد نے شیخ طالب حسین بٹ کی سربراہی میں اپنے علاقے کے مختلف ترقیاتی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ لفٹینٹ گورنر نے وفود کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ حقیقی مسائل کو ضروری کارروائی کیلئے اٹھایا جائے گا ۔