مودی نے تمل ناڈو میں مختلف مندروں کا دورہ کیا

0
0

چنئی،  وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو تمل ناڈو میں تاریخی اہمیت کے حامل مختلف مندروں کا دورہ کیا۔

قبل ازیں ریاست کے تین روزہ دورے پر جمعہ کی شام چنئی پہنچے مسٹرمودی نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے راج بھون میں ریاستی بی جے پی صدر کے اناملائی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ یہاں انہوں نے رات کو آرام کیا۔

مسٹر مودی آج صبح چنئی ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز کے ذریعے تریچی کے لئے روانہ ہوئے۔ تریچی ہوائی اڈے سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولیڈم کاویری ندی کے کنارے کے قریب عارضی ہیلی پیڈ پہنچے اور پھر سڑک کے ذریعے مندر پہنچے۔ مسٹر مودی کا قافلہ آہستہ آہستہ آگے بڑھا اور سڑک کے دونوں طرف بڑی تعداد میں جمع لوگوں نے اس کا استقبال کیا۔ پورے ایک کلومیٹر کے راستے میں وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ثقافتی پروگرام اور لوک فن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مسٹر مودی نے کار کا دروازہ کھولنے کے بعد اس کے قریب کھڑے ہو کر لوگوں کو ہاتھ لہرایا۔

وزیر اعظم کے پہلے پڑاؤ تریچی کے سری رنگم کے مشہور سری رنگناتھ سوامی مندر پہنچنے پر وہاں کے پجاریوں نے مسٹر مودی کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔ رنگناتھ سوامی مندر میں مسٹر مودی نے اسکالرز کو کمبا رامائنم کے چھندوں کا پاٹھ کرتے ہوئے سنا۔ ناگاسورام کا پاٹھ دیکھنے کے بعد انہوں نے اشٹدیو اور ان کی اہلیہ دیوی رنگانائیکی کی پوجا کی۔ انہوں نے مندر میں مختلف سنادھیوں کا بھی دورہ کیا، جو بھگوان وشنو کے 108 دیویدیسم مندروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ دیویا دیشم یا ویشنو دیویہ دیشم 108 وشنو اور لکشمی مندروں میں سے ایک ہے جس کا ذکر سری ویشنو روایت کے شاعر سنت الوروں کے کاموں میں کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم دوپہرتقریباً 2 بجے رامیشورم پہنچیں گے اور سری ارولمیگو رامناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ وہ رامناتھ سوامی مندر میں بھجن سندھیا میں بھی حصہ لیں گے۔ کل اتوار کو وہ دھنشکوڈی کے کوٹھندراماسوامی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ وہ آریچل منائی کا بھی دورہ کریں گے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں رام سیتو بنایا گیا تھا۔ رامیشورم واپس آنے کے بعد مسٹر مودی دوپہر میں مدورائی پہنچیں گے، جہاں سے وہ نئی دہلی واپس آئیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا