یل جی ملاقات:لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور جے کے۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر درج کردہ شکایات کا اَزالہ کیا

0
0

ایل جی ملاقات:لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور جے کے۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر
درج کردہ شکایات کا اَزالہ کیا
کہا، ہماری مسلسل کوشش ہے کہ بہتر حکمرانی کو مضبوط کیا جائے ، فلاحی اَقدامات کے فوائد غربأ تک پہنچیں اور ان کی شکایات کا فوری اَزالہ کیا جائے
لوگوں کی شکایات اور ضروریات کو مؤثر نمٹنا سماجی تبدیلی اور معاشی ترقی کا ایک ذریعہ ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
کہا، اِجتماعی کوششوں نے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل آوری میں مؤثر عوامی شراکت کی حوصلہ اَفزائی کی ہے
سری نگر؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ’’ ایل جی ملاقات‘‘۔ براہِ راست عوامی شکایات سننے کے پروگرام کے دوران بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شہریوں سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، محکموں کے سربراہان سے ’ ایل جی ملاقات پروگرام ‘ کی زیر اِلتوأ شکایات پر کارروائی کی رِپورٹ طلب کی۔ چیئر کو جانکاری دی گئی کہ 355معاملات کا اَزالہ کیا جاچکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی مسلسل کوشش بہتر حکمرانی کو مضبوط کرنا ہے ۔ اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فلاحی اَقدامات کے فوائد غربأ تک پہنچیں اور ان کی شکایات کا فوری اَزالہ کیا جائے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ لوگوں کی شکایات اور ضروریات کا مؤثر طریقے سے نمٹنا سماجی تبدیلی اور معاشی ترقی کا ایک ذریعہ ہے ۔ شراکت داروں کی مربوط نقطہ نظرسے اہم نتائج برآمد ہورہے ہیں اور اِجتماعی کوششوں نے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل آوری میں مؤثر عوامی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کی ہے۔‘‘اُنہوں نے ڈورو بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد وانی کی ان کے علاقے میں نالہ کی تجاوزارت سے متعلق شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع اور پولیس اِنتظامیہ کو غیر قانونی تجاوزارت ہٹانے او رتجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے سراج سلام نے لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ پرائیویٹ سکول کی طرف سے اَپنی بیٹی کے داخلے کے لئے بھاری داخلہ فیس وصول کرنے کے معاملے پر مبذول کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس معاملے پر تفصیلات طلب کیں اور ناظم سکولی تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ بچے کا داخلہ یقینی بنائیں اور اِس معاملے میں سکول کے خلاف ضروری کارروائی کریں۔ اَشفاق احمددرمحلہ بڈگام اور جموں کے پریم سنگھ نامی شکایت کنندگان کی شکایات پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اور اے ڈی سی جموں نے چیئر کو جانکاری دی کہ جل جیون مشن کے تحت آنے والی سکیمیں متعلقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اولڈ ایچ پنشن کی منظور ی سے متعلق ڈوڈہ کے بنجر کورارا کے رہنے والے سنت رام کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے اَفسروں کو ہدایت دی کہ سرکاری سکیموں کے فوائد مستحقین تک بروقت پہنچائے جائیں۔
اُنہوں نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے پنشن اور سکالر شپ کی درخواستوں کے زیر اِلتوأ ہونے کی صورتحال بھی طلب کی۔اُنہوں نے اہل مستحقین کی فلاح و بہبود کے لئے پنشن اور وظائف کی فراہمی کے عمل کو بنانے کی ہدایت جاری کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ضلع ترقیاتی کمشنر کو پنشن او رسکالر شپ سکیموں کی مکمل سیچوریشن کے لئے بلاک دیوس میں خصوصی کیمپوں کے ذریعے نئے معاملات کی بروقت تجدید اور جلد منظوری کو یقینی بنانا چاہیے ۔ تمام شراکت داروں کو سڑکو ں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔‘‘سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ’ایل جی ملاقات ‘ پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشران ، ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز ، ایچ او ڈیز اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ بات چیت کے دوران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا