فٹ انڈیا موومنٹ کا مقصد ہر ایک کو جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہونے کی ترغیب دینا ہے:مقررین
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ڈگری کالج تھنہ منڈی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر’کھیل ایک جامع اور فٹ معاشرے کے لیے اقابل کار ہیں‘ کے موضوع پر ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا ۔وہیںپروگرام کا آغاز حلف برداری کی تقریب سے کیا گیا جس کے بعد ان ڈور کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور گیمز جیسے ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس، کیرم وغیرہ کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔واضح رہے یہ تقریب کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر)فاروق احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔تاہم قومی کھیلوں کے دن کو منانے کا بنیادی مقصد قوم کے نوجوانوں میں کھیلوں کی مصروفیت کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع کے لیے 29 اگست کا دن ہندوستان کے نامور ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جنہیں ’ہاکی کے جادوگر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو اسی تاریخ کو 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔یہ تقریب میں این ایس ایس کے رضاکاروں اور طلباء کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔اس موقع پرتقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے بھی طلباء اور رضاکاروں کو چاند کی میراث کے بارے میں روشناس کرایا اور تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر طلباء کی تعریف کی۔ کالج کے پرنسپل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فٹ انڈیا موومنٹ کا مقصد ہر ایک کو جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہونے کی ترغیب دینا ہے۔