یاترا کا مقصد لوگوں میں سکیموں سے متعلق بیداری کو یقینی بنانا ہے:بھوپندر کمار

0
0

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے ضلع سانبہ میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاتراـ‘ میں حصہ لیا
لازوال ڈیسک

سانبہ ؍؍سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج بلاک راج پورہ میں پنچایت چک ڈولما کا دورہ کیاجو بیداری پھیلانے اور حکومت کی مختلف فلیگ شپ سکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایک ملک گیر مہم ہے۔ ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبران، پنچایتی راج اِداروں (پی آر آئیز) اور علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کاوالہانہ اِستقبال کیا۔ اُنہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا تاکہ اِن کی کامیابیوں اور خدمات کو ظاہر کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے اِستفادہ کنندگان اور سکیم عملانے والوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔تقریب کا آغاز مختلف سرکاری سکولوں کے طلبأ کے ثقافتی پروگرام سے ہوا جس کے بعد وزیر اعظم کا پیغام اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیو نی کیشن( آئی اِی سی) وین کے ذریعے دِکھایا گیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے ضلع اِنتظامیہ سانبہ کے اَفسران، ڈی ڈی سی ممبران، پی آر آئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے’ وکست بھارت سنکلپ‘ عہد میں سرگرمی سے حصہ لیا۔یاترا میں ’’میری کہانی ،میری زبانی‘‘ کے نام سے ایک سیگمنٹ بھی شامل تھاجس میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، یو ایم ای ای ڈی، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی)، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی)، پردھان منتری مترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) وغیرہ جیسی مختلف سکیموں کے اِستفادہ کنندگان نے اپنی کامیابی کی داستانوں اور تجربات کا اشتراک کیا ۔ شہریوں کومختلف فلیگ شپ سکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میںآگاہ کرنے کے لئے’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی ایک دستاویزی سکریننگ بھی منعقد کی گئی۔ سکیموں پر کوئز کا اِنعقاد کیا گیا ور جیتنے والوں کو اَسناد سے نوازاگیا۔ اس موقعہ پر سیکرٹری صحت موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کا مقصد لوگوں میں سکیموں سے متعلق بیداری کو یقینی بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یاترا کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری کو سرکاری فلیگ شپ سکیموں سے فائدہ پہنچے۔ اُنہوں نے بیداری پھیلانے میں آئی اِی سی وین کے کردار پر روشنی ڈالی اور سکیموں کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں فعال شرکت پر زور دیتے ہوئے سبھی کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ اَپنی فلاح و بہبود کے لئے سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔سیکرٹری صحت نے اَپنی داستانوں کو اِشتراک کرنے پر مستفید ہونے والوں کی تعریف کی اور دُور دراز سرحدی علاقوں میں وزیر اعظم کی سکیموں کے اثرات پر اَطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے تقریب کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ اور دیگر منتظمین کی کوششوں کی سراہنا کی۔بھوپندر کمار نے جل جیون مشن کے تحت ابھینندن پاترا کو پانی سمیتیوں کے حوالے کیا۔ اُنہوں نے مختلف مقابلوں میں ضلع اور ریاست کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں اور خواتین کو بھی مُبار ک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ محکمہ زراعت کے مستحقین میں منظوری نامے تقسیم کئے گئے ۔یہ یادگار دِن سانبہ ضلع کی 93 پنچایتوں میں کوریج کی قابل ذِکر توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔اِس موقعہ پرسابق وزیر ڈاکٹر دیویندر کمار منیال، ڈی ڈی سی راج پورہ آشا رانی،چیئرمین بی ڈی سی رادھے کرشن شرما، اے ڈی ڈی سی سانبہ راجندر سنگھ اور دیگر متعلقین موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا