ہیروئن برآمدگی کیس میں مطلوب مرکزی ملزم گلاب سنگھ گرفتار

0
0

فرید کوٹ 17 اگست (یو این آئی) فرید کوٹ پولیس نے 77 کلو ہیروئن برآمدگی کیس، 2023 میں مطلوب ایک اہم ملزم گلاب سنگھ کو گرفتار کرکے سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتے کے روز کہا کہ ملزم گلاب سنگھ 36 کلو گرام ممنوعہ سامان پہنچانے اور پاکستان میں مقیم اسمگلروں کے ساتھ روابط برقرار رکھنے میں ملوث تھا۔ اس کی گرفتاری سے اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کو کافی حد تک تباہ کرنے اور مستقبل میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی یادو نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کے ذریعہ کمائی گئی رقم کے ذرائع کا پتہ لگانے اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا