زمین کے تنازعہ میں دیورکے ہاتھوں بھابھی کا قتل

0
0

مورینا، 17 اگست ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں زمین کے تنازعہ کی وجہ سے دیور نے اپنی بھابھی کا قتل کر دیا۔
خاتون اپنے دیورکی دعوت پر دہلی سے یہاں آئی تھی جس کے بعد جھگڑے میں اسے قتل کر دیا گیا۔
پورسا پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے وجے وہار میں رہنے والی خاتون اوما راٹھور دیورسونو راٹھور کے کہنے پر پورسا آئی تھی کیونکہ اس کے شوہر کی جائیداد کی تقسیم کا معاملہ تھا۔ خاتون کا شوہر اوم پرکاش راٹھور کا آٹھ سال قبل بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا