جموں، سینئر کانگریس لیڈر چودھری لال سنگھ نے ہیرا نگر حملے کو حکومت کی کمزور سے تعبیر کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘حکومت بننے سے پہلے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا یہ سرکار کی کمزوری ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بی ڈی سی ہیں ان کو تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ سلسلہ سرکار بننے سے پہلے ہی شروع ہوا تھا یہ سرکار کی کمزوری ہے وہ صورتحال کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ بی ڈی سیز کو تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے وہ گھروں میں بیٹھے ہیں اور ان کے ہتھیار تھانوں میں جمع کئے گئے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ مزید بی ڈی سیز اور ایس پی اوز کو بھرتی کیا جانا چاہئے کیونکہ ہمارے جوان ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔