کٹھوعہ میں اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ بر آمد:پولیس

0
0

جموں، //سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بتادیں کہ کٹھوعہ کے سیدا سکھل گاوں میں درمیانی شب ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران سی آر پی ایف جوان جس کی شناخت کانسٹیبل کبیر داس کے بطور ہوئی جاں بحق اور ایئک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ بر آمد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 3 میگزین جن میں 30 گولیاں ہیں، ایک میگزین جس میں 24 گولیاں ہیں، ایک پالی تھین بیگ میں رکھی گئی 75 گولیاں، تین گرینیڈ، ایک لاکھ روپیے نقدی، پاکستانی ساخت کے چاکلیٹ، خشک چنا اور چپاتیاں، پاکستانی ساخت کی دوائیاں، اے 4 بیٹری سیلوں کے دو پیک اور ایک ہینڈ سیٹ شامل ہیں۔
دریں اثنا ہیرا نگر میں تلاشی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا