’ہوٹل عملہ چوکس رہے‘

0
0

یومِ جمہوریہ انتظامات کے بیچ جموں پولیس کی تلقین
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کے سلسلے منعقد کی جانے والی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جہاں سیکورٹی کا کڑی بند وبست کیا جا رہا ہے وہیں جموں میں پولیس نے جمعرات کو ایک میٹنگ کے دوران ہوٹل مالکان کو الرٹ رہنے کی تاکید کی۔ذرائع نے بتایا کہ جموں میں پولیس نے ہوٹل مالکان اور منجیروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں ان کو یوم جمہوریہ کے پیش نظر الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی۔میٹنگ کے بعد ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ یوم جمہوریہ کو لے کر ہم بہت ہی الرٹ ہیں اور اس سلسلے میں مختلف النوع اقدام کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘آج ہم نے ہوٹل مالکان اور منیجروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ہم نے ان سے کہا کہ اگر ہوٹل میں کوئی مشکوک شخص آئے یا اگر آپ کسی مشکوک گاڑی کو دیکھیں تو اس کے متعلق پولیس کو فوری طور پر مطلع کریں’۔ان کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ کے سلسلے میں ایک مہینے سے تیاریاں چل رہی ہیں اور اس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔موصوف افسر نے کہا کہ پولیس کے افسران سٹی اور مضافاتی علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور اس کے علاوہ گاڑیوں وغیرہ کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کریں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا