سرنکوٹ میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

0
0

جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ میں ریچھ نے ایک شخص کو لہولہان کیا۔اطلاعات کے مطابق سرنکوٹ کے جنگلی علاقے میں جمعرات کے روز ریچھ نے مقامی شہری پر اچانک حملہ کرکے اس کا گوشت نوچ ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی شہری کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئے شہری کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا