ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان اصولوں کے مطابق فائر سیفٹی کے اقدامات پر عمل کریں: ضلعی انتظامیہ

0
0

ڈوڈہ انتظامیہ نے مالکان کو ایک ماہ کے اندر فائر سیفٹی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ہوٹل والوں اور گیسٹ ہاؤس کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اصولوں کے مطابق فائر سیفٹی کے اقدامات پر عمل کریں۔وہیںایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈوڈا نے S.O 195 مورخہ 08.06.2021 کے تحت اور پی سی کی دفعہ 144 کے تحت اپنے پاس حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضلع کے ہر ہوٹل، گیسٹ ہاؤس وغیرہ کو حکم دیا ہے کہ وہ آگ سے حفاظت کے اقدامات پر عمل کریں۔ – یعنی آگ سے بچاؤ کے مقررہ اقدامات اور ابتدائی طبی امداد کے فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیب، ایک ماہ کی مدت کے اندر صرف آگ بجھانے کے مقاصد کے لیے پانی کا مناسب ذخیرہ وغیرہ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس، ڈوڈا اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔حکم میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا