بی جی ایس بی یو میں وکست بھارت @2047 پر ورکشاپ کا انعقاد

0
0

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ وکست بھارت @2047 کے آغاز نے قوم کو ایک نیا نقطہ نظر اور سمت دی :پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے ’نوجوانوں کو وکست بھارت @ 2047 میں شراکت میں شامل کرنے میںبی جی ایس بی یو کے کردار‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔واضح رہے ورکشاپ کا اہتمام یونیورسٹی کے فیکلٹی اور افسران کے لیے کیا گیا تھا۔ وہیںورکشاپ کا مقصد بی جی ایس بی یو کے روڈ میپ کو اجاگر کرنا تھا تاکہ طلباء کو ترقی کے مختلف پہلوؤں میں فعال طور پر شامل کیا جا سکے، بشمول معاشی ترقی، سماجی ترقی، ماحولیاتی پائیداری اور وکست بھارت @2047 کی طرف گڈ گورننس۔اس موقع پرپروفیسر اکبر مسعود، وائس چانسلر، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ وکست بھارت @2047 کے آغاز نے قوم کو ایک نیا نقطہ نظر اور سمت دی ہے۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ اس تاریخی موقع نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے لیے نوجوانوں کی طاقت کو ملک کے مستقبل کو تشکیل دینے اور وکست بھارت کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرنے کا عظیم موقع فراہم کیا ہے۔اس موقع پرڈاکٹر شمس کمال انجم، ڈین، اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ سوشل سائنسز نے اپنے ابتدائی کلمات میں حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے وکست بھارت پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر شمس نے وکست بھارت کے لیے طلباء کو ان کے تعاون کے لیے شامل کرنے میں بی جی ایس بی یو کے کردار پر اپنے خیالات پیش کیے۔وہیںڈاکٹر دانش اقبال رینانا، میڈیا ایڈوائزر،بی جی ایس بی یو نے اختتامی کلمات پیش کیے اور ورکشاپ کی کارروائی بھی چلائی۔اس موقع پر جن لوگوں نے اس موضوع پر اظہار خیال کیا اور اپنے خیالات پیش کیے ان میں ڈاکٹر پرویز عبداللہ، ڈاکٹر ظہیر عباس، ڈاکٹر رومینہ راشد، ڈاکٹر مبشر ملک، ڈاکٹر شفقت مغل، ڈاکٹر ممتا بھٹ، ڈاکٹر شوکت میر، ڈاکٹر ظہیر عباس شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا