ہولی گیٹس انٹرنیشنل سکول نے منشیات کے استعمال کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی

0
0

تقریباً 300 طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی ،عوام کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کیا
شاہ ہلال
اننت ناگ// ہولی گیٹس انٹرنیشنل اسکول ہلر شاہ آباد نے بدھ کو ہلر گاؤں میں منشیات کے استعمال کے خلاف ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا مقصد عام لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ والدین میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ منشیات کی لت کا شکار نہ ہوں۔ ریلی میں تقریباً 300 طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ ریلی اسکول کے احاطے سے شروع ہوئی اور اجرو، نیشنل ہائی وے ٹول پوسٹ سے گذر کر پرانی گام گاؤں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد ہلر پہنچی۔ بعد میں بچے ہلر شاہ آباد کے بازار سے گذر کراسکول احاطہ میں پہنچے جہاں پر ریلی اختتام پذیر ہوئی ۔
اس موقعہ پر طلباء نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے ایسے بیداری ریلیاں نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اسطرح کی ریلی نکالنے سے منشیات اور اسکے مضر اثرات کے بارے میں گھر گھر لوگوں تک پیغام پہنچ جاتا ہے .جبکہ اسکول کے پرنسپل سبزار احمد وانی نے کہا کہ آج کی ریلی نکالنے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ سماج میں منشیات اور اسکے مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس ناسور کا قلع قمع کرنے کی ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی طرف دھیان دیا کرے کہی انکا بچہ کسی غلت کام کی اور مت جارہا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا