جی ڈی سی کالاکوٹ نے یوجی CUET امتحانات کے ذریعے داخلوں کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کیا

0
0

یو جی کیوٹ امتحانات کے ذریعے طلباء کو کالج میں داخلے کی پیچیدگیوں سے آشنا کیا گیا
لازوال ڈیسک
کالاکوٹ ؍؍ انڈرگریجویٹ کامن یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے ذریعے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت داخلوں کے حوالے سے بیداری اور حساسیت کو فروغ دینے کے لیے ایک فعال اقدام میں جی ڈی سی کالاکوٹ نے ایک جامع مہم شروع کر دی ہے۔ واضح رہے یہ کوشش،کالجپرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر سیما اروڑہ کی سربراہی میں، اور سینئر فیکلٹی، شعبہ تعلیم کے سربراہ محمد فاروق مرزا کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔اس مہم میں کالج کی داخلہ کمیٹی اور نیشنل سروس سکیم کے رضاکاروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جنہوں نے گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کالاکوٹ سمیت تحصیل کالاکوٹ کے قریبی ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء آگاہ کیا ۔وہیں یو جی کیوٹ امتحانات کے ذریعے طلباء کو کالج میں داخلے کی پیچیدگیوں سے آشنا کرنے میں ان کی کاوشیں اہم تھیں۔
اس مہم کے دوران ایڈمشن کمیٹی کے کنوینر مسٹر ہمانشو نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبر ہلال احمد ریشی کے ساتھ مل کر قومی تعلیمی پالیسی2020 اور یوجی کیوٹ کے ذریعے داخلے کے عمل کے بارے میں لیکچر دیے۔ ان کی بصیرت انگیز پیشکشوں نے قومی تعلیمی پالیسی کی باریکیوں کو واضح کرنے اور یوجی کیوٹ کے ذریعے داخلوں سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کا کام کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا