ہند۔پاک سرحدی کشیدگی تشویشناک دونوں ممالک اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں:گوتریز

0
0

لازوال ڈیسک

اقوام متحدہپاکستان اوربھارت کی سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ ’انتہائی ضبط‘ کا مظاہرہ کریں۔سوموارکو اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی طور پر مذاکرات کریں۔انھوں نے کہا کہ سرحدوں پہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں دونوں ملک ’انتہائی ضبط‘ سے کام لیں۔دونوں ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیے۔انٹو یو گوتریز نے حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب پاکستانی اور ہندستانی شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔انھوں نے اپنے پیغام میں مقتولین کے لواحقین سے اظہارِ افسوس بھی کیا ہے۔سیکرٹیری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیں۔خیال رہے پاکستان کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ہندستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر جنگ بندی کی 4سو مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا