ہندو مسلم امن کمیٹی ناگسینی و لائین زمیندار ڈولپمنٹ فورم کا اہم اجلاس الزام لگایا چھ ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا ، سرکار نے فورم کی ہر مانگ کو نظر انداز کیا

0
68

عمران شاہ
// آج یہاں منگل کو بلاک ناگسینی کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت شیر سنگھ شان چیئر مین ہندو مسلم امن کمیٹی ناگسینی و ریاستی صدر لائین زمیندار ڈولپمنٹ فورم جے اینڈ کے مقام کواڑ ٹینجی پاور ہاوس سایڈ پکل ڈول پروجیکٹ بوقت 11 بجے دن منعقد ہوا۔ جسمیں سرپنچ پنچ اور غیر سیاسی لیڈر نے شرکت کی۔اجلاس سے مخاطب شیر سنگھ شان نے کہا کہ ہمارے فورم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف مظلوم کو حق دلانے کی بات کی ہے۔مزید کہا کہ ہمارا فورم وقتاً فوقتاً مرکزی اور ریاستی سرکار و ضلع ایڈمنسٹریشن کو بذریعہ اشتہار اخبار کو اندولن کے ذریعہ آگاہ کرتا ہے۔ ہمارے فورم کا اندولن سابقہ سال 26 جولائی 2017 کو مقام Zero Point Dool پاڈر روڈ کلو میٹر 18 میں تقریباً سات گھنٹے چلا گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی مچیل یاترا و دیگر گاڑیاں مکمل طور پر بند ہو گئی ، چکا جام ہونے کی بناپر ہمارے فورم کے اندولن کاریوں کو گرفتاریوں کی صورت میں تبدیل کیا گیا۔ سینکڑوں مردوزن نے جوش و خروش سے گرفتاریاں دی۔ پولیس پارٹی نے اندولن کاریوں کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا اور سرکار کی طرف سے یقین دہانی دلائی گئی کہ وہ جلد از جلد ہماری مانگوں کو پوارا کرے گی۔ 6 ماہ سے بھی زیادہ کا وقت گزر گیا ہے لیکن سرکار نے فورم کی ہر مانگ کو نظر انداز کیا ہے۔البتہ پکل ڈول پروجیکٹ کا کام JP کمپنی و AFCON کمپنی کو آلاٹ ہوا ہے۔ اور کیرو پروجیکٹ کا کام پٹیل کمپنی کو ملا ہے۔ لیکن زمینی سطح پر ابھی کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ فی الحال ہمارا فورم پ±ر ا±مید ہے کہ عوامی سرکار میں عوام کی مدد ہوگی۔ہماری مانگیں بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور کمر توڑ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے پکل ڈول پروجیکٹ اور کیرو پروجیکٹ کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔ ان پروجیکٹوں میں پہلی ف±رست میں اگل بگل اور ضلع کشتواڑ کے لوگوں کو کام پر لگایا جائے۔ سڑک آرضی پ±ل تا چیرجی پ±لر ،چھچھ کو مکمل کر کے بلیک ٹاپ کیا جائے۔سڑک بھاگنہ تا چگنانا ، سڑک ڈول درابہ کا میرول بیرول سڑک پڈیارنہ تا اُجنہ کا کام فوری طور شروع کیا جائے۔پکل ڈول پروجیکٹ پاور ہاوس سایڈ میں تقریباً 70 گھروں کی ارضی و مکانات ا±جڑ رہے ہیں لیکن CVPP کارپوریشن صرف 33 گھروں کو RR پلان میں لا رہی ہے اور باقی 37 گھروں کو نظر انداز کر رہی ہے۔مزید کہاکہ کارپوریشن جان بوجھ کر غریب زمینداران کا مذاق ا±ڑا رہی ہے اور غریب زمینداران کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ جو کہ عوام پر ظلم و ستم کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ریاستی صدر نے پریس بیان میں مزید کہا کہ این ایچ پی سی کے ڈول ہستی پروجیکٹ کے ریزروائرمیں مارچ 2007 میں 214 کنال رقبہ ڈوب چکا ہے ،لیکن ابھی تک درندہ کارپوریشن نے پھلدار درختوں کا اور زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیاہے اور آخر میں کہا کہ ہماری سرکار سے مانگ ہے کہ ہماری مانگ کو نظر اندازنہ کریں اور ہماری مانگ کو جلد از جلدہل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا