ہندوستان کی انڈر 20 فٹ بال ٹیم کو ایران نے 1-0 سے دی شکست

0
0

لازوال ویب ڈیسک

وینٹیانے (لاؤس)، // ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو اے ایف سی انڈر -20 ایشیائی کپ کوالیفائر کے گروپ جی کے میچ میں جمعہ کو چار بار کی چمپئن ایران نے 1-0 سے شکست دی۔

http://www.uniurdu.com/
ہندوستان کی انڈر 20 ٹیم نے آج یہاں کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن 88ویں منٹ میں ایران کے یوسف مزرہ نے ہندوستانی گول کیپر پریانش دوبے کو حیران کرتے ہوئے گول داغ کر اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کردی۔ اس جیت کے ساتھ ایران چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔
ہندوستان کی انڈر 20 ٹیم دو میچوں میں تین پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب اتوار کو اپنے آخری گروپ میچ میں میزبان لاؤس سے مقابلہ کرے گی۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا