ہندوستان نے یو اے ای کو 202 رن کا ہدف دیا

0
0

دمبولا، 21 جولائی (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت کور (66) اور ریچا گھوش کی ناٹ آوٹ (64) رن کی اننگز کے بدولت ہندوستانی ٹیم نے خواتین ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں اتوار کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 202 رن سے کا ہدف دیا ہے۔
آج یہاں یو اے ای کی کپتان ایشا اوجھا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بلے بازی کے لیے آنے والی شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی جوڑی نے تیز شروعات کی۔ تیسرے اوور میں کاویشا اگوڈیگے نے اسمرتی مندھانا کو نو گیندوں میں 13 رن پر آؤٹ کر کے ہندستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ پانچویں اوور میں شیفالی ورما 18 گیندوں پر 37 رن کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے محاذ سنبھالا۔ دیالن ہیملتا (2) اور جمائمہ روڈریگس (14) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔
ہرمن پریت کور اور ریچا گھوش نے 75 رن کی شاندار شراکت داری کی اور ٹیم کے اسکور کو دو سو رن کے قریب پہنچا دیا۔ ہرمن پریت کور 20ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 47 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66 رن بنائے۔ ریچا گھوش نے 29 گیندوں پر 64 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 201 رن کا بڑا اسکور بنایا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے کاویشا اگوڈیگے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سمیرا دھرنیدھرکا اور ہینا ہوتچندنی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا