ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا

0
0

دمبولا، 28 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے اتوار کو خواتین ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
یہاں آج ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹو نے کہا کہ وہ پہلے گیندبازی ہی کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی فیلڈنگ کو بہتر کرنا چاہیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، اچینی کلسوریا کی جگہ سچنی نسانسلا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-
ہندوستان: اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، اوما چھتری، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، رادھا یادو، تنوجا کنور اور رینوکا سنگھ۔
سری لنکا: وشمی گونارتنے، چماری اٹاپٹو (کپتان)، ہرشیتھا سماراویکراما، نیلاکشی ڈی سلوا، ہسینی پریرا، کویشا دلہاری، انوشکا سنجیوانی (وکٹ کیپر)، سوگندھیکا کماری، انوشی پریہ درشنی، اودیشیکا پربودھینی اور سچنی نسانسلا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا