’ہندوستان میں انگریزوں کا نیا چہرہ ‘

0
0

بھارتیہ جنتاپارٹی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے:سولنکی
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍جموں وکشمیر کانگریس انچارج بھرت سنگھ سونکلی نے جمعرات کے روز کہاکہ ’انڈیا الائنس‘ کے امیدوار جموں وکشمیر اور لداخ کی چھ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی ہندوستان میں انگریزوں کا نیا چہرہ ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔بھرت سنگھ سونکلی نے کہاکہ کانگریس جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ کانگریس میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈین الائنس جموں وکشمیر کی سبھی پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کریں گے۔نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کے ساتھ شیٹ شیئرنگ کے معاملے پر کانگریس لیڈر نے کہاکہ اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہی پالیسی انگریزوں نے بھی ہندوستان میں اپنائی۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ہندوستان میں انگریزوں کا نیا چہرہ ہے۔بھرت سنگھ سونکلی نے کہا:’’کانگریس جموں وکشمیر اور لداخ میں کافی مضبوط ہے اور اگر پارلیمانی اور اسمبلی چناو ایک ساتھ ہوتے ہیں تو اس کے لئے پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا