جموں میں بھاجپا کور گروپ کااہم اجلاس

0
0

بھاجپا سبھی نشستوں پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دے گی:ڈاکٹرجتیندرسنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍آئندہ لوک سبھاانتخابات کیلئے کمرسکتے ہوئے جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی نے یہاں کور گروپ اجلاس منعقد کیا جس میں لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والے پارلیمانی چناو کے لئے زور و شور سے تیاریاں شروع کریں۔اطلاعات کے مطابق جموں میں بی جے پی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ ، بھاجپا جنرل سیکریٹری ترون چگھ کے علاوہ سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پارلیمانی چناو کی خاطر گھر گھر مہم شروع کریں۔میٹنگ کے دوران لوک سبھا کی پانچ نشستوں پر جیت کی خاطر حکمت عملی طے کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ لیڈران کو ہدایت دی گئی کہ وہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھیں تاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ’پارٹی آنے والے انتخابات میں ترقی کے ایجنڈے پر لڑے گی۔‘انہوں نے کہاکہ مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے سماج کے ہر طبقے کے لئے کا م کیا جوسب کے سامنے عیاں ہے۔ان کے مطابق بھاجپا نے ووٹ کی سیاست سے اوپر اٹھ کر ہر طبقے کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر کام کیا۔مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا لہذا ہمیں پورا یقین ہے کہ بھاجپا سبھی نشستوں پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا