ہندوستان میانمار سرحد پر آزادانہ نقل و حرکت کا نظام ختم

0
0

نئی دہلی، // وزارت داخلہ نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور میانمار کی سرحد سے متصل ملک کے شمال مشرقی علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے مقصد سے میانمار کے ساتھ کھلی راہداری انتظامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو یہاں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے اس پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا عزم ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے اور میانمار کی سرحد سے متصل ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ نے میانمار کے ساتھ آزادانہ نقل و حرکت کے انتظامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اس انتظام کو فوری طور پر ختم کرنے کی سفارش کی ہے اور وزارت خارجہ اس انتظام کو ختم کرنے کے عمل کو مکمل کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا