ہندوستان-جاپان پارٹنرشپ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کے لیے بہت اہم: راجناتھ

0
0

کہاخود انحصار ہندوستان کے حصول کے لیے گھریلو دفاعی صلاحیت کی تعمیر اس وژن کا ایک لازمی حصہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ ہند-بحرالکاہل خطے سے ہندوستان اور جاپان دونوں کے مفادات گہرے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔مسٹر سنگھ نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ جاپان کے وزیردفاع خارجہ مینورو کہارا اور وزیر خارجہ یوکو کامکاوا کے ساتھ یہاں ہوئی تیسری ٹو پلس ٹو بات چیت کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کا ہند بحرالکاہل کے حوالے سے مشترکہ وژن ہے اور ان کی شراکت داری اس خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری بات چیت کے دوران ہم نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہند-بحرالکاہل خطے میں دو اہم اسٹیک ہولڈرز ہونے کے ناطے، ہندوستان اور جاپان کئی معنوں میں اس خطے کے اہم محافظ ہیں۔ اس لیے یہ شراکت داری ہند-بحرالکاہل خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے مسائل پر ہم آہنگی اور مشترکہ نقطہ نظر مضبوط ہوا ہے۔ ہندوستان آسیان اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ’اے ڈی ایم ایم پلس‘ کا ایک فعال رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں فریقوں نے خطے میں استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے اور بامعنی نتائج تک پہنچنے کے لیے ایک دوسرے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مسٹر سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بھی کہا، "اپنے جاپانی ہم منصب کیہارا مینیرو کے ساتھ بہت اچھی ملاقات کی۔ ہم نے ہندوستان-جاپان تعلقات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ ہم نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سال ہندوستان اور جاپان دونوں کے لیے اہم ہے، کیونکہ ہم اپنی خصوصی عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کے 10 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں گزشتہ دہائی میں ہونے والی پیش رفت پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کے نتائج توقعات سے بڑھ کر آئے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے درمیان بہترین ہم آہنگی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ سال 2023 دفاعی تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی تعاون کے شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ 2047 میں جب ہم آزادی کے 100 سال مکمل کر رہے ہوں گے، اس کے لئے ہم نے ترقی یافتہ ہندوستان کا وژن رکھا ہے۔ خود انحصار ہندوستان کے حصول کے لیے گھریلو دفاعی صلاحیت کی تعمیر اس وژن کا ایک لازمی حصہ ہے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا