ہندوستانی فوج نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول عسر، ڈوڈہ میں خواتین کو بااختیار بنانے پر لیکچر کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
عسر؍؍ہندوستانی فوج نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں ترقی اور بااختیار بنانا تھا۔اس تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عسر ڈوڈہ میں کیا گیا۔وہیں تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں طلباء ، پیشہ ور افراد اور گھریلو خواتین شامل تھیں۔اس موقع پرشرکاء نے اپنے دفاع کی تکنیک، صحت اور تندرستی، کیرئیر کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ پر سیشنز میں حصہ لیا۔ وہیںخواتین کے حقوق اور صنفی مساوات پر پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔ تاہم تقریب میں 60 طالبات، 06 اساتذہ، 10 مقامی خواتین اور 02 پیشہ ور خواتین سمیت کل 140 طلباء نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا