ہندوستانی فوج نے ضلع رام بن کی کھڑی تحصیل میں شکشا میلے کا انعقادکیا

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چوہدری نے کی شرکت
سجادکھانڈے
کھڑی؍؍ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی میں ہندوستانی فوج کی جانب سے پیش کردہ اسکولنگ اور گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے مختلف تعلیمی اسکالرشپ اسکیموں کے بارے میں مقامی بچوں اور نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک شکشا میلے کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے یہ تقریب 16 جنوری کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول، کھڑی میں منعقد کی گئی۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن بصیر الحق چوہدری تھے۔ اس موقع پے ان کے ہمراہ 23 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر انکْش کشف،آرمی کے دیگر افسران، ڈی ڈی سی چیئر پرسن ڈاکٹر شمشاد شان،ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس بھٹ، تحصیلدار کھڑی، ڈی ڈی سی کھڑی گلشن پروین کے علاوہ تمام محکمہ جات کے ملازمین کے ساتھ ساتھ علاقہ کے لوگوں کثیر تعداد میں موجود تھے۔ وہیںمہمان خصوصی نے مستحق طلباء کو انعامات سے بھی نوازا اور تقسیم انعامات کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں کتابیں وغیرہ بھی تقسیم کی گئی۔اس پروگرام میں کئی طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے رامبن ضلع کے مختلف حصوںسے تعلق رکھنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ ہر عام و خاص نے اس شکشا میلے میں شرکت کی۔ وہیں پروگرام میں طلباء اور ان کے والدین کی طرف سے دکھایا گیا ردعمل اور شرکت ایک ترقی پسند سوچ کے عمل کی عکاس ہے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن بصیر الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ رام بن اور ہندوستانی فوج نے ہمیشہ امن، استحکام، جدید تعلیم کو فروغ دینے، خواتین کو بااختیار بنانے، کھیلوں اور مختلف شعبوں میں ہاتھ ملا کر کام کیا ہے۔ انہوں کہاں کہ تعلیم اور بیداری کے حوالے سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کے لیے ہم ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا