راجوری پونچھ رینج میں فیلڈ چیلنجز کے لیے نوجوان افسران کو تیار کرنا اولین ترجیح: ڈاکٹر حسیب مغل

0
0

دہشت گردی کے پس منظر اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز کے علاوہ سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ راجوری پونچھ رینج میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس کے ساتھ پولیس رینج ہیڈ کوارٹر راجوری میں تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔یاد رہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات راجوری پونچھ رینج میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نئے تعینات شدہ ڈی وائی ایس پی رینک کے چند افسران کو پی ایچ کیو میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ رینج میں سیکورٹی کے آلات کو بڑھایا جا سکے، یہ کمزور علاقوں کے لوگوں میں تحفظ کے وسیع تر احساس کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہے اوران افسران کے تناظر میں جنہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ۔وہیں رینج پولیس ہیڈکوارٹر راجوری نے آج ان افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات کا اہتمام کیا ۔اس اجلاس کا مقصد افسران کو آر پی رینج میں سیکورٹی چیلنجز کے بارے میں بتانا اور حساس بنانا اور ان کو ان آزمائشی اوقات میں بہتر کارکردگی کے لیے تیار کرنا تھا۔ جن افسران کو پولیس ہیڈ کوارٹر راجوری پونچھ رینج میں تعینات کیا ہے ان میںسے بھوپندر کمارجے کے پی ایس، ڈی وائی ایس پی ایس ڈی پی او میندھر، نوید شوکت، وکرم سرمھل،جے کے پی ایس، سمیت بھگت، اور ڈاکٹر عمر عرفان نے اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع پرڈی آئی جی آر پی رینج، ڈاکٹر ایم حسیب مغل، آئی پی ایس، نے رینج میں افسران کا خیرمقدم کیا اور رینج میں کامیاب، مستحکم اور بامقصد مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وہیںافسران سے کہا گیا کہ وہ فیلڈ میں تعیناتیوں اور دستیاب آلات، وسائل کے بارے میں معلومات حاصل کریں تاکہ اپنے تفویض کردہ کاموں میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔اس دوران ڈی آئی جی رینج کی طرف سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی، جس کے بعد رینج میں ٹپوگرافی اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وہیںدہشت گردی کے پس منظر اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز کے علاوہ سرحدی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وہیںافسران کو مزید متاثر کیا گیا کہ وہ فیلڈ سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ہم آہنگی پیدا کریں تاکہ ان کے قیمتی معلومات حاصل کی جاسکیں ۔تاہم افسران نے ڈی آئی جی آر پی رینج کے ساتھ اپنے علم اور فیلڈ کے تجربات بھی شیئر کیے اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کے متعلقہ شعبوں میں واضح نتائج حاصل کرنے کے لیے پورے جوش اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا