ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ٹیم نے اسکیٹنگ میں کانسہ کے تمغے جیتے

0
0

ہانگژو،// ہندوستانی مردوں اور خواتین کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ریلے ٹیموں نے پیر کو ایشیائی کھیلوں میں رولر اسکیٹنگ مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔
چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج خواتین کے ریلے میں کارتک جگدیشورن، ہیرل سادھو اور آرتی کستوری راج تینوں نے4:34.861 کا وقت لیااور چائنیز تائپے (4:19:477) اور جنوبی کوریا (4:21:146)کے بعد تیسرا مقام حاصل کیا۔
پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایران اور تھائی لینڈ نے بالترتیب چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا۔
وہیں ایک دیگرمیچ میں ہندوستان کے وکرم راجندر انگلے، سدھانت راہل کامبلے اور آنند کمار ویلکمار تینوں نے مردوں کے ریلے میں 4:15.126کے وقت کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ تمغے کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے4:10.128 کا وقت لگایا اور تیسرے نمبر پر رہی۔ چائنیز تائپے (4:5.692) نیجنوبی کوریا (4:5.702)کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے مردوں کی ریلے ریس میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔
اس سے قبل ہانگزو 2023 میں خواتین کی اسپیڈ اسکیٹنگ 10000 میٹر پوائنٹ ایلیمینیشن ریس میں آرتی کستوری راج پانچویں نمبر پر رہیں تھیں، جبکہ ہیرل سادھو باہر ہوگئیں۔ مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ 10000 میٹر پوائنٹ ایلیمینیشن ریس میں آنند کمار ویل کمار اور سدھانت راہل کامبلے بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے تھے۔
وہیں وکرم راجندر انگلے مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ 1000 میٹر اسپرنٹ ایونٹ میں پوڈیم پر جگہ بنانے سے چوک گئے تھے اور چوتھے نمبر پر رہے۔اسی مقابلے میں آرین پال سنگھ گھمن ساتویں نمبر پر رہے۔ خواتین کی اسپیڈ اسکیٹنگ 1000 میٹرا سپرنٹ میں کارتک جگدیشورن پانچویں نمبر پر رہیں تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا