’ہم نے مودی کا اعتماد کم کر دیا‘ والے بیان پر کشن ریڈی نے راہل گاندھی کو لیا آڑے ہاتھ

0
0

کہادنیا کے دلوں میں بھی مودی جی بستے ہیںاورجھوٹ پھیلانا اور جھوٹ بیچنا گاندھی کا خاندانی پیشہ ہے

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ان دنوں بھارت سرکار کے مرکزی کوئلہ و کانکنی کے وزیر جی۔ کشن ریڈی جموں و کشمیر انتخابات میں بی جے پی کے انچارج کی حیثیت سے جموں و کشمیر میں ہی ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔

https://jkbjp.in/

کشن ریڈی نے جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے عزم کے ساتھ پارٹی کارکنوں کے ساتھ دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ اپنی جواں مرد قیادت کی صلاحیت کی وجہ سے ریڈی مسلسل کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر حملہ آور نظر آ رہے ہیں۔کشن ریڈی نے راہل گاندھی کے بیان ’ہم نے مودی کا اعتماد کم کر دیا ہے‘ کو لے کر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
کشن ریڈی نے کہا ’’ راہل بابا کو ملک مخالف طاقتوں سے بھارت کو توڑنے کا اعتماد ملتا ہے، اس لیے انہیں اس غرور میں لگتا ہوگا کہ ہم نے وزیر اعظم مودی کا اعتماد کم کر دیا ہے۔مگر میں اس کم عقل بچے کو بتانا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم مودی کا اعتماد 140 کروڑ بھارت کے قابل احترام عوام ہیں‘‘۔
اُنہوں نے کہا’’نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے دلوں میں بھی مودی جی بستے ہیں۔ اس لیے عوام کی دعاؤں نے انہیں تیسری بار بھارت کا وزیر اعظم بنایا ہے۔’’ہمیں عوام نے جیتا کر اپنا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے، اپنی دعائیں بھی دی ہیں اور اسی سے ہمارا اعتماد بھی بڑھا ہے۔ اس لیے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کو راہل گاندھی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ریڈی نے کہا۔
ریڈی نے کہا ’’ مودی جی کے اعتماد کو جانچنا ہے تو راہل گاندھی ملک کے کسانوں سے پوچھیں، ملک کے جوانوں سے پوچھیں، ملک کے سائنسدانوں سے پوچھیں، ملک کے نوجوانوں سے پوچھیں، ملک کی خواتین سے پوچھیں، وہ سب کچھ بتا دیں گے۔ کیونکہ مودی جی انہی کی طاقت پر تیسری بار بھارت کے وزیر اعظم بنے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ راہل گاندھی اعتماد کے علاوہ اگر مودی جی کے خوف اور حوصلے کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں، تو راہل بابا دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں سے پوچھیں، بدعنوانوں سے پوچھیں، ہمسایہ ملک پاکستان سے پوچھیں اور ملک مخالف طاقتوں سے پوچھیں۔ انہیں پتہ چل جائے گا کہ مودی جی کیا ہیں‘‘۔
کشن ریڈی نے مزید کہا کہ پچھلے 3 لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کی پارٹی کی سیٹوں کا مجموعہ اکیلے 2024 کے لوک سبھا میں بی جے پی کی سیٹوں کے مجموعے سے بھی زیادہ نہیں ہو پایا اور یہ لوگ مودی جی کے اعتماد کی بات کرتے ہیں۔ کانگریس اور راہل گاندھی کو اپنی کارکردگی پر شرم آنی چاہیے۔ مگر یہ بے شرم لوگ ہیں، جھوٹ پھیلانا اور جھوٹ بیچنا ان کا خاندانی پیشہ ہے۔ریڈی نے کہا کہ کھٹاکھٹ اسکیم جو صرف بھارت کے غریب عوام کے ساتھ ایک دھوکہ تھا، اس بے شرمی کے بعد بھی کانگریس پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں دو ہندسوں کا عدد پار نہیں کر سکی۔ ان کا اعتماد کہاں ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں؟ ان کا اعتماد تو اتنا گر گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسی اعتماد کی کمی کی وجہ سے راہل گاندھی اور کانگریس ملک مخالف طاقتوں کے ساتھ اتحاد کرنے پر مجبور ہیں۔
’’کانگریس کے رہنماؤں کی نیت، قیادت، پالیسی اور اصول کمزور نظر آتے ہیں۔ اس بات کو پورا ملک جانتا ہے اور جموں و کشمیر کی عوام بھی جانتی ہے‘‘۔اُنہوں نے کہا۔کشن ریڈی نے کہا کہ مجھے تو اعتماد ان کے حلیفوں میں بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ عمر عبداللہ کو اپنی صلاحیتوں پر یقین نہیں ہے، تبھی تو دو دو نشستوں سے الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے۔کشن ریڈی نے کہا کہ دنیا کے 20 سے زیادہ ممالک نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزازات سے نوازا ہے۔ یہی ہمارے ملک کی عوام اور مودی جی کا اعتماد ہے۔ پوری دنیا کو بھارت کی صلاحیت اور وزیر اعظم مودی کے کام پر اعتماد ہے، بس انہیں نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کے حالیہ دورہ امریکہ میں، پورے امریکی قومی سلامتی کے ڈھانچے نے امریکہ کے سکیورٹی سسٹم کے ساتھ ساتھ اس کے اتحادیوں کے لیے چِپس کی سپلائی کے لیے بھارت پر بھروسہ کیا ہے۔آخر میں کشن ریڈی نے کہا کہ راہل بابا کو ان کی پارٹی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے۔ اس لیے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگر عوام میں جس طرح سے غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، انہیں دور کرنا بھی ضروری ہے۔

http://lazawal.com

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا