ہم نے آزادی کوسورج ضروردیکھالیکن اُس کی کِرن زمین تک اب تک نہ پہنچ پائی!

0
63

دارالخلافائی ضلع جموں سے 40کلومیٹردورکئی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم،رابطہ سڑکوں سے محرومی نے کبھی آگے بڑھنے نہ دیا
سرگرم سماجی کارکنان متعدددیہات کاکیادورہ،کہایہ محرومی وپسماندگی جمہوریت کیلئے بدنماداغ
امت کمار

سیری کلاں(نگروٹہ)؍؍گذشتہ برس ہندوستان نے اپنا72واں یومِ آزادی منایا،یعنی سات دہائی قبل ملک نے آزادی کاسورج دیکھا،یہی سوج ریاست جموں وکشمیرکے سرمائی دارلخلافہ کادرجہ رکھنے والے ضلع جموں کے دیہی علاقہ جات نے بھی دیکھا،جہاں ریاست کے دورافتادہ علاقہ جات تک آزادی کے سورج نے اپنی روشنی دکھائی،وہاں کے باشندوں نے بجلی،پانی ،سڑک ،صحت ،اسکول دیکھا، اُن کے درپر پہنچا وہیں ضلع جموں کے ایسے درجنوں دیہات ہیں جہاں آج تک اس خوبصورت لفظ ’آزادی‘کے ثمرات نہ پہنچ پائے ہیں،ضلع جموں کے اسمبلی حلقہ نگروٹہ جس کی نمائندگی سابقہ ایم ایل اے دویندرسنگھ راناکرچکے ہیں، سڑک ودیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں،سات دہاکوں سے امتیازی سلوک کاشکاریہاں کے غیورعوام نے اب اپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک سرگرم مہم چھیڑدی ہے،اِسی کی ایک کڑی کے طورپر پنچایت پنج گرائیں کے معروف سماجی کارکن ماسٹرہنس راج وچوہدری نورمحمد نے کئی دیہات سے تعلق رکھنے والے معززین ونوجوانوں کے ہمراہ مختلف علاقہ جات کادورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کاجائزہ لیا اور از بات کاعزم کیاکہ وہ عوامی مسائل کولیکر گورنرستیہ پال ملک کے صلاحکاروں سے ملاقاتیں کریں گے اوران سے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے اس سلسلے کوختم کرنے کی استدعاکریں گے۔ وارڈ ایک مانگاتادھمونی وارڈ4کے مختلف دیہات کادورہ کرنے کے بعد ہنس راج نے ’لازوال‘کوبتایاکہ یہاں کے عوام کی سب سے اولین مانگ مانگاتاپیلیں رابطہ سڑک ہے، جس کی تعمیر سے یہاں کے کئی دیہات مستفیدہونگے۔انہوں نے بتایاکہ کھڈوئیں، پیلیں، سنن پیڑا،سنن پیڑاجیسے دیہات سڑک رابطے سے محروم ہیں جس کیلئے مقامی لوگوں نے مانگاتاپیلیں رابطہ سڑک تعمیرکرنے کی مانگ کی ہے۔معززین نے مانگ کی کہ ان دیہات میں پانی ، بجلی، سڑک جیسی سہولیات نایاب ہیں، اسکول وصحت خدمات نایاب ہیں اورانتہائی پچھڑاہواعلاقہ ہے جہاں کوئی آفیسر یاسیاستدان آج تک نہیں پہنچا۔اُنہوں نے گورنرکے صلاحکار وجے کمار جن کے پاس محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کامحکمہ ہے‘سے استدعاکی ہے کہ وہ ان دیہات کورابطہ سڑک مہیاکرانے کیلئے ٹھوس وعملی اقدامات اُٹھائیں ۔اس موقع پرمختلف دیہات کادورہ کرنے والے وفود میں شامل دیگران میں مولاناخوشی محمد۔شیراحمد۔فضل احمد،شکیل احمد،بابوحسین،میاں ،شاہ محمد،جماعت علی ،مِٹھو ،غفوراحمد،شاہ محمد ،فقیراحمد ،رشیداحمدوغیرہ قابل ذکرہیں۔ہنسراج وچوہدری نورمحمد نے کہاکہ یہ بے بسی، محرومی اور پسماندگی جمہوریت پربدنماداغ ہے، اور بیدارقوم اب اپنے حقوق کیلئے حکومت کے درپہ دستک دے گی اور کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوامی مسائل ومشکلات کاازالہ ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا