ہم مزارات کے مطالبات پر مسلسل توجہ دے رہے ہیں :ڈاکٹر درخشاں

0
0

وقف بورڈ کے چیئرپرسن نے باباریشی کا دورہ کیا ، مزار کمپلیکس میں نئے کاموں کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج باباریشی ٹنگمرگ میں بابا پیام الدین ریشی (رح) کی درگاہ پر حاضری دی اور وہاں پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کی طرف سے مزار کے کیمپس میں منعقدہ ایک پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر وقف ہائی اسکول حاجی بل ٹنگمرگ کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔وہیں پروگرام میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے تقریب کے مہمان ذی وقار ساجد یوسف شاہ، انجینئر ساحل بشیر اور ایڈوکیٹ شیخ سلمان تھے۔ وہیںڈاکٹر اندرابی نے ماڈرن کمیونٹی کچن کمپلیکس اور یوٹیلیٹی کم سینیٹری کمپلیکس کا افتتاح کیا، جس پر کام ان کی طرف سے چند ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ہم مزارات کے مطالبات پر مسلسل توجہ دے رہے ہیں اور نئے کمپلیکس اور ڈھانچے بنا کر سہولیات کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہپہلے حکومت کے دیگر محکمے مزارات پر یوٹیلیٹی ڈھانچے کی تعمیر یا تزئین و آرائش کا کام کرتے تھے لیکن اب اکاؤنٹس کی شفافیت کی ضمانت دینے کے بعد، ہم وقف کے وسائل سے تمام جگہوں پر تمام تزئین و آرائش اور نئے کاموں کی تعمیر کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا