لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایس بی آئی کے ریجنل منیجر کمار جی رینا نے ایس ایس ایچ میں منعقدہ ایک تقریب میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت 15 وہیل چیئر سپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں کے حوالے کیں۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجوگیتا سودن کی موجودگی میں ڈاکٹر بندو مہاجن (میڈیکل آفیسر)، جیوتی روکری (اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر)، وریام چند (سیکیورٹی آفیسر)، اسپتال کے دیگر عملہ اورگلشن کمار (ڈپٹی منیجر) کے ساتھ سشیل کمار (ڈپٹی منیجر) اسٹیٹ بینک آف انڈیا موجود تھے ۔وہیںریجنل مینیجر کمار جی رینا نے بتایا کہ وہیل چیئرہسپتال میں خصوصی طور پر معذور مریضوں اور دیگر ضرورت مندوں کے استعمال کے لیے ہیں۔اس موقع پرڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجوگیتا سودن نے ایس ایس ایچ جموں کو سی ایس آرکے تحت وہیل چیئرز فراہم کرنے کے اس مہربان اقدام کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔