ہم آپ کے ہر جھوٹ کو شکست دیں گے:سپریہ شرینیت

0
60

سوشل میڈیا پروفیشنلز کی گرفتاری سے کانگریس مودی۔شاہ سے ناراض
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ کانگریس نے کہا ہے کہ دو مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں یقینی شکست کو دیکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی جوڑی پریشان ہو گئی ہے اور اس یقینی شکست کی وجہ سے اس کے پیشہ ور افراد پریشان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے سوشل میڈیا ڈیارٹمنٹ کے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کی سربراہ سپریہ شرینیت نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں دو مرحلوں کی پولنگ ختم ہوچکے ہیں اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) انتخابات میں بری طرح ہارنے والے ہیں۔ عوام ان کو اتنی توجہ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ وہ ان کی سازش کو سمجھ چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم آپ کے ہر جھوٹ کو شکست دیں گے، ہم آئین اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، لیکن ہم ریزرویشن ختم نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ اسی ریزرویشن نے غریبوں، دلتوں ، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کو ان کے حقوق دیے ہیں۔ 4 جون کے بعد ایک نیا وزیر اعظم آئے گا جو ملک میں ایک بار پھر انصاف، سچائی اور جرات کی بنیاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ریزرویشن ختم کرنے کی مودی حکومت کی سازش ہے۔ ملک کے عوام بی جے پی کی سازش کو سمجھ چکے ہیں۔ لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ اگر بی جے پی جیت جاتی ہے تو وہ ریزرویشن اور آئین کو ختم کر دے گی۔
محترمہ شرینیت نے کہا ” مسٹر نریندر مودی اور امت شاہ کو اپنی شکست سامنے نظر آ رہی ہے، اس لیے ان کی ہدایت پر کانگریس کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کے آلات ضبط کیے جا رہے ہیں۔ یہ نریندر مودی کی گھبراہٹ اور غصے کی وجہ سے ہے۔ اور امت شاہ بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو دنیا کی سب سے بڑی جعلی خبروں کی فیکٹری چلاتے ہیں اور وزیر داخلہ جو اس جعلی خبروں کی فیکٹری پر فخر کرتے ہیں۔‘‘
مسٹر مودی اور مسٹر شاہ پر حملہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا "آپ اتنے خوفزدہ ہیں کہ پیشہ ور نوجوانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، لیکن آج ان نوجوانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آپ سے اقتدار چھین لیں گے۔ ہمارے پیشہ ور ساتھی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، ہماری ٹیم کے لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کے آلات سے چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہماری سوشل میڈیا کی ٹیم اتنی محنت سے لڑ رہی ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا