این ای ای ٹی پیپر کا لیک ہونا ایک بار پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ : کانگریس

0
58

بے روزگاری اور نوکریوں میں بدعنوانی اس الیکشن کے سب سے بڑے ایشوز ہیں:پرینکا گاندھی واڈرا

نئی دہلی؍؍کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ ملک کے 24 لاکھ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ ایک بار پھر کھلواڑ کیا گیا ہے۔ گزشتہ دس برسوں سے کروڑوں ہونہار نوجوانوں کے ساتھ جاری یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کیا ملک کے وزیراعظم اس بارے میں کچھ کہیں گے ؟ اس کے خلاف پارلیمنٹ میں قانون پاس کیا گیا تھا ، اسے نافذ کیوں نہیں کیا گیا ؟
محترمہ گاندھی نے کہا ’’بے روزگاری اور نوکریوں میں بدعنوانی اس الیکشن کے سب سے بڑے ایشوز ہیں، یہ ہمارے نیا ئے پتر کی قرارداد ہے کہ پیپر لیک ہونا بند ہو جائے گا، بھرتیاں کیلنڈر کے مطابق کی جائیں گی، خالی آسامیوں کو پْر کیا جائے گا۔” نوجوانوں کا مستقبل کے ساتھ اس طرح کا کھلواڑ بند کیا جائے گا۔”
کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے کہا "آج بہار میں این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان سے بھی نیٹ کے امتحان کے سوالیہ پرچوں کے غلط سیٹوں کے امتحانی مراکز پر تقسیم کیے جانے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ پچھلے سات برسوں میں 100 سے زیادہ پیپر لیک ہوئے ہیں، جس سے دو کروڑ سے زیادہ امیدواروں کا مستقبل تباہ ہو گیا ہے، پیپر لیک کے خلاف قوانین کے باوجود کئی ریاستوں میں پیپرز لیک ہو رہے ہیں۔
حالیہ پیپر لیک کی مثال دیتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا "بہار میں 15 مارچ کو اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں 3.75 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ کچھ ہی دنوں میں پیپر لیک ہونے کی وجہ سے امتحان منسوخ کرنا پڑا۔ پھر 17 اور 18 فروری کو یوپی کے 60 لاکھ امیدواروں نے 24 فروری کو پیپر لیک ہونے کی وجہ سے امتحان منسوخ کرنا پڑا تھا۔
کانگریس کی 5 یوتھ نیائے گارنٹی کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ پرینکا نے کہا کہ ایک گارنٹی پیپر لیک سے آزادی ہے۔ پیپر لیک میں ملوث مجرموں کو محض سزا دینا کافی نہیں ہے۔ ہمارا مقصد کسی بھی پیپر کو لیک ہونے سے روکنا ہے۔ ہمارے قوانین امتحانی عمل کے ہر مرحلے پر – پیپر کی ترتیب، پرنٹنگ، نقل و حمل، انتظامیہ اور معائنہ سے لے کر پیپر پر مبنی اور کمپیوٹر پر مبنی دونوں امتحانات کے لیے ایمانداری اور انصاف کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنائیں گے۔
محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "جو نوجوان ان امتحانات کی تیاری میں سال در سال گزار دیتے ہیں اور بہتر مستقبل کی امید میں وقت اور پیسہ خرچ کرتے ہیں، ان کے لیے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہر محنت کرنے والے شخص کو پیپر لیک ہونے سے بچانا ہے یہ ہمارا عہد ہے۔ "

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا