’ہمارے جوان ہمارے اتحاد اور سالمیت کے محافظ ہیں‘

0
0

اتراکھنڈ کے فوجیوں نے ملک کی حفاظت میں اہم رول ادا کیا: راجناتھ
یواین آئی

دہرادون؍؍ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ کارگل جنگ کے دوران ریاست اتراکھنڈ کے فوجیوں نے دشمن کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوکر اورناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ ملک کی حفاظت میں اہم رول ادا کیا۔مسٹر سنگھ نے یہ بات اتراکھنڈ کے دہرادون میں جسونت گراؤنڈ میں منعقدہ ساتویں مسلح افواج کے سابق فوجی دن کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔قبل ازیں وزیر دفاع سنگھ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سرحدی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ‘سول آف اسٹیل’ الپائن چیلنج کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ہی چمولی ضلع کے نیتی گاؤں کے لیے 460 کلومیٹر لمبی کار ریلی ‘روڈ ٹو دی اینڈ’ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔مسٹرسنگھ نے کہا کہ کارگل جنگ کے دوران، اتراکھنڈ ریاست کے فوجیوں نے دشمن کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہو کر اور ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ مسلح افواج کے جوانوں کی ہمت اور قربانی کی وجہ سے ہمارے شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیں اور سر اٹھا کر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے بہادر سپاہیوں نے ایک طاقتور اور قابل احترام قوم کے طور پر دنیا بھر میں ہندوستان کی شبیہ بدلنے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ ہمارے جوان ہمارے اتحاد اور سالمیت کے محافظ ہیں۔ ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ ہمارے جوان دن رات سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ سابق فوجیوں کو فراہم کی جا رہی پنشن، طبی اور دیگر سہولیات ان کی قربانیوں اور عزم کے تئیں ملک کے احترام کا ایک چھوٹا سا نشان ہے۔ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈیفنس پنشن شکایات کے ازالے کا پورٹل شروع کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا