ہر گھر نل لیکن بوسیدہ

0
0

مرکزی سرکارکی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات ہر وقت عوامی دلچسبی کا مرکز رہی ہیںاور مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے بننے کا دارو مدار جہاں اور بہت سارے مسائل پر ہے وہیں ان سرکاروں کے اقتدار میں آنے کے لئے عوام کو دی جانے والی سہولیات بھی ایک اہم پیمانہ ہیں ۔ اور اقتدار کی چاہ رکھنے والی سرکاروں کا ووٹ مانگنے کا براہ راستہ زریعہ اُن کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کا ان سہولیات کا ذکر کرکے عوام سے ووٹ بٹورنے کی کوشش کی جاتی ہے اور پھر عوام اپنی سطح پر لیڈ ر کی جانب سے کہی جانے والی بات کو ناپتی ہے اور اُس کے حق میں اپنے جمہوری حق کا استعمال کرکے اقتدار اور قیادت کی باگ ڈور اُن کے ہاتھ میں دیتی ہے مرکز میں برسراقتدار نریندر مودی سرکار ابھی نو سال بے مثال کا نعرہ دیکر عوام کو ائندہ عام انتخابات کے لئے لبانے کی کوشش کررہی تھی آئے روز مرکزی سرکار کے مختلف وزراء اپنے محکموں کے کام کاج کے متعلق پریس کانفرنس دیکر بھی اُس کام کاج کاکریڈٹ لینے میںکوئی قصر باقی نہیں چھوڑتے مرکزی سرکار کی جانب سے جل جیون مشن چلایا گیا جسکا مقصد 2024آنے سے قبل دیہی ہندوستان کے ہر گھر میں پانی پہنچا نا ہے اس مشن پر کام کسی حد تک ہوا اورسب سے سست روی کا شکار محکمہ اب جل جیون اور تب پی ایچ ای کسی حد تک تیز ہوا ہے لیکن اس محکمہ کی کارکردگیا ں ہمیشہ عوامی مراکز میں توجہہ کا مرکز رہی ہیں دوردراز علاقاجات میں آج بھی خواتین کلو میٹر س سے جاکر پانی لاتی ہیں اس مشن کا حصہ ابھی تک نہیں ہیں شہروںجو پانی کی پائپیں بچھائی گئی ہیں وہ اب بوسیدہ ہوگئی ہیں اور شہروں میںپانی کی نالیوں کے راستے آنے والی پائپ لائینوں میں نالیوں کا الودہ پانی داخل ہوتا ہے جس کو پینے کے بعد صارفین طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیںاس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسی محکمے کی برانچ گرائونڈ واٹر کے تحت جو ہینڈ پیمپ لگائے جاتے ہیں وہ ایک بار خراب ہونے کے بعد ناکارہ ہی رہتے ہیںاُن کی جلد مرمتی کا کام کاج ہونے کے لئے کوئی لائیحہ عمل ہونا چاہئے سرکار کو باقاعدہ اس نظام کو درست کرنے کے لئے کوئی وچا ر کرنا چاہئے محکمہ ہذا کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو تمام حقوق ملنے چاہئے لیکن ان ملازمین کے کام کرنے کے طریقوں اور خاصکر ان کے عوام سے رویے کو لیکر بھی محکمہ کو جنگی پیمانوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا