ڈاکٹر پیوش سنگلا نے سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ کا چارج سنبھال لیا

0
0

جموں؍؍ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج یہاں سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ کا چارج سنبھال لیا۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے چارج سنبھالنے کے بعد سول سیکرٹریٹ جموں میں محکمہ ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسکٹس جموںوکشمیر کے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔کشمیر میں مقیم اَفسروں نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔ڈاکٹر پیوش سنگلا کو ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئی جس میں اُنہیں منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ کے کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس نے سیکرٹری کو بتایا کہ ڈی پی سی گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ دونوں سطحوں پر منعقد کیا گیا ہے اور متعدد افسران کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ایڈمنسٹریشن سیکشن پی ڈی اینڈ ایم ڈی نے ڈاکٹر پیوش سنگلا کو جاری اقدامات، کورٹ کیسوں، آر ٹی آئی کیسوں، ایس آر او 43اور آر اے ایس کیسوں، شکایات اور دیگر انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ بی اے ڈی پی، پی ایم ڈی پی، آر ایم آئی ایس جیسی مرکزی معاونت والی سکیموں ، سینٹر سیکٹر سکیموں کی طبعی اور مالی پیش رفت بھی سیکرٹری کو پیش کی گئی۔میٹنگ پرو ایکٹو گورننس اینڈ ٹائم امپلی منٹیشن (پرگتی)، پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (سینٹرل/یو ٹی)، ای سمکھشا، پرائم منسٹر ری کنسٹرکشن 20 پوائنٹس پروگرام، امپریشنل ڈسٹرکٹ،بلاک،پنچایت پروگرامز، پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی)، ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈکس (ڈی جی جی آئی) اور ڈیپارٹمنٹل ڈلیوریاایبلز جیسے پروگراموں کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔سیکرٹری نے اَفسروں اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ڈیٹا تجزیہ اور نٹیشن ، ٹریننگ پروگراموں ، صلاحیت سازی کے پروگراموں پرخصوصی زور دیںاور ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ پندرہ ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں کا ڈیٹا شیئر کریں۔اُنہوں نے کہا کہ پلاننگ کیڈر کے اَفسران پلان کی تشکیل ، ڈیٹا کیچیرنگ اور ایویلیویشن میں اَپنا کردار موثر طریقے سے سر اَنجام دے رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دیرپا ترقی کے اہداف منصوبہ بندی کے عمل کا ایک لازمی جزو ہیں اور اس پر زیادہ زور دیا جانا چاہیے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ایس، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ، ڈائریکٹر فائنانس پلاننگ، سپیشل سیکرٹری پلاننگ، جوائنٹ ڈائریکٹرز پلاننگ اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا