‘ہر گھر ترنگا ابھیان’ ایک منفرد جشن بن گیا ہے: مودی

0
0

نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی لینے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ‘ہر گھر ترنگا ابھیان’ ترنگے کی شان ایک منفرد جشن بن گیا ہے آج اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں مسٹر مودی نے کہا، ’15 اگست دور نہیں ہے اور اب تو 15 اگست کے ساتھ ایک اور مہم کا اضافہ کیا گیا ہے ‘ہر گھر ترنگا ابھیان’۔ پچھلے کچھ سالوں سے تو پورے ملک میں ‘ہر گھر ترنگا ابھیان’ کے لئے ہر کوئی پرجوش رہتا ہے۔ غریب ہو، امیر ہو، چھوٹا گھر ہو یا بڑا گھر، ہر کوئی ترنگا لہرا کر فخر محسوس کرتا ہے۔ ترنگے کے ساتھ سیلفی لینے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا جوش بھی نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی کالونی یا سوسائٹی کے ہر گھر پر ترنگا لہراتا ہے تو جلد ہی دوسرے گھروں پر بھی ترنگا نظر آنے لگتا ہے۔ یعنی ’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ – ترنگے کی شان میں ایک منفرد تہوار بن گیا ہے۔ اب اس سلسلے میں طرح طرح کی اختراعات ہونے لگی ہیں۔ جیسے جیسے 15 اگست قریب آتا ہے، گھروں، دفاتر اور کاروں میں ترنگا لگانے کے لیے طرح طرح کی مصنوعات نظر آنے لگتی ہیں۔ کچھ لوگ اپنے دوستوں اور پڑوسیوں میں ’ترنگا‘ بھی تقسیم کرتے ہیں۔ یہ خوشی، ترنگے کے بارے میں یہ جوش ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، "پہلے کی طرح اس سال بھی آپ ’ہرگھرترنگاڈاٹ کام‘ پر ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی ضرور اپلوڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک اور بات یاد دلانا چاہتا ہوں، ہرسال 15 اگست سے پہلے آپ مجھے اپنی بہت سی تجاویز بھیجتے ہیں۔ آپ مجھے اس سال بھی اپنی تجاویز ضرور بھیجیں۔ آپ مائی جی او وی یا نمو ایپ پر بھی اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں۔ میں 15 اگست کو اپنے خطاب میں زیادہ سے زیادہ تجاویز شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا