پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے

0
0

اسلام آباد، 28 جولائی (یو این آئی) پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک آپریشن میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتے کی رات دیر گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ وہ معصوم شہریوں کے اغوا اور قتل میں بھی ملوث تھے۔” فوج نے کہا کہ علاقے میں چھپے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ "پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا