ممبئی، // بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ دیپیکا پادوکون کی آنے والی فلم ‘فائٹر’ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
فائٹر کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں 100 ڈیز ٹو فائٹر اور کیپشن میں لکھا، فائٹر 100 دن میں آرہی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فائٹر میں ہریتک روشن، دیپیکا پادوکون اور انیل کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ کرن سنگھ گروور اور طلعت عزیز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایریئل ایکشن ہے۔