سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

0
0

سری نگر، // موسم میں بہتری واقع ہونے کے بعد وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔بتادیں کہ ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند تھی۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت ضیا نے بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘موسم میں بہتری واقع ہونے اور سڑک صاف کرنے کے بعد سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی’۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے تازہ اپ ڈیٹ حاصل کریں۔قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا