صورت ، 22 نومبر (یو این آئی) راہل تیوتیا کے 18 رن پر تین وکٹ کی شاندار بولنگ اور اوپنر ھرشل پٹیل کے 41 رنز کی بدولت ہریانہ نے راجستھان کو سید مشتاق علی ٹرافی کے سپر لیگ کے گروپ اے میں جمعہ کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ہریانہ نے جیت سے سپر لیگ کی شروعات کی ہے جبکہ راجستھان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ راجستھان نے سات وکٹ پر 123 رن کا معمولی اسکور بنایا۔ انکت لامبا نے 38 اور چندرپال سنگھ نے ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے ۔ہریانہ نے 15.2 اوور میں چھ وکٹ پر 124 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ھرشل پٹیل نے 25 گیندوں پر 41 رن میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ سمیت کمار نے ناٹ آؤٹ 23 رنز بنا کر ہریانہ کو جیت کی منزل پر پہنچا دیا