ہریانہ میں 36 برادریوں کی حکومت بنے گی: راہل

0
0

 

کہاہریانہ میں کانگریس کی آندھی آرہی ہے – اب ہاتھ بدلے گا حالات

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ہریانہ کے لوگوں کو ایک دہائی میں بے پناہ درد دیا ہے اور اب ان کی تکالیف کا آخری وقت آگیا ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جس طرح ہریانہ کے لوگوں کو درد دیا ہے اس کو دور کرے کے لئے کانگریس متحد ہے اور پوری طاقت سے لوگوں کے ساتھ انصاف کرے گی۔ ہریانہ میں سب کو انصاف ملے گا اور یہاں کی 36 برادریوں کی حکومت بنے گی۔

https://inc.in/
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا "ہریانہ میں ’درد کے دشک‘ کا خاتمہ کرنے کے لئے کانگریس پارٹی پوری قوت کے ساتھ متحد، منظم اور وقف ہے۔ اب ریاست میں 36 برادریوں کی حکومت بنے گی، سب کا حصہ طے کرنے والی حکومت بنے گی، انصاف کی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس الیکشن میں ریاست میں آندھی چل رہی ہے۔ ہریانہ کا ہر شہری ریاست میں موجودہ صورتحال سے پریشان ہے اور کانگریس انہیں درد سے نجات دلانے کے لیے متحد ہے اور مل کر لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
کانگریس لیڈر نے کہا، ’’ہریانہ میں کانگریس کی آندھی آرہی ہے – اب ہاتھ بدلے گا حالات۔ مودی جی غریبوں کی جیب سے ’طوفان‘ کی پیسہ نکال کر سونامی کی طرح اڈانی جی کی تجوری میں ڈال رہے ہیں۔ میرا مقصد ہے – جتنا پیسہ انہوں نے اپنے ’متروں‘ کو دیا ہے، اتنا پیسہ میں ہندوستان کے غریبوں، استحصال زدہ اور محروم لوگوں کو دوں گا۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا