’ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘

0
0

امن اور خوشحالی کے متمنی اتحاد کو ووٹ دینا لازمی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہاہے کہ جیسے جیسے ہم اس نازک مرحلے کے قریب پہنچ گئے، ہم ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ہماری قوم کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ذریعے پارلیمنٹ کو واپس بھیجے جانے کے بعد انڈیا الائنس اس پر فیصلہ کرئے گا۔

https://jknc.co.in/
انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک روشن کل کا خواب دیکھتے ہیں، جہاں ہر گھر کو معقول اور مناسب بجلی میسر ہو، جہاں نوکریاں اور روزگار کے مواقعے وافر ہوں، اور جہاں ہمارے معاشرے کے ہر کونے میں بہتر حکمرانی ہو۔ہمیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو عوامی حقوق کو سب پر ترجیح دے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر آواز سنی جائے اور ہر شہری کی قدر ہو۔ہم مل کر ایک ایسی قوم کی تعمیر کر سکتے ہیں جہاں امن اور خوشحالی صرف خواہشات ہی نہیں بلکہ حقیقت ہو۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرکے ہم ایک ایسا مستقبل حاصل کر سکتے ہیں جہاں ترقی کے مواقع سب کے لئے دستیاب ہوں، جہاں کاروبار پھل پھول سکیں، اور جہاں ہمارے بچے امید سے بھرے معاشرے میں پروان چڑھ سکیں۔آپ کے ووٹ سے نیشنل کانفرنس ایک ایسی حکومت بنائی گی جو عوام کے لئے، عوام کے ذریعے اور عوام کے ساتھ کام کریگی۔ یہ صرف وعدوں کا نہیں بلکہ روشن مستقبل کا وقت ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا :’آئیے ترقی، انصاف اور سب کی بہتری کے لئے ہم سب مل کر کام کریں۔ایسے اتحاد کو اپنا ووٹ دیں جو ملازمتیں، بجلی، گڈ گورننس اور سب کے لئے امن، خوشحالی ،فارغ البالی، عزت اور وقار کا متمی ہو۔ایک ساتھ مل کر ہم ایسے مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں جس کے ہم مستحق ہیں!‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کے منڈیٹ کو تہس نہس کرنے کیلئے سنگین سازشیں رچائیں گئیں ہیں اور مجھے اْمید ہے کہ ذی شعور عوام حالات و واقعات کا غور سے جائزہ لیکر ہی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ذریعے پارلیمنٹ کو واپس بھیجے جانے کے بعد انڈیا الائنس اس پر فیصلہ کرئے گا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ، ’’ہم اس بل کو پارلیمنٹ میں واپس بھیجنے کے بعد دیکھیں گے اور پھر انڈیا اتحاد کے رہنماوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔‘‘وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ہریانہ میں چناوی ریلی کے دوران وقف بل کو اگلے اجلاس کے دوران منظور کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا :’ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔‘انہوں نے کہا، ’’ہم اس بل کو پارلیمنٹ میں واپس بھیجنے کے بعد دیکھیں گے اور پھر انڈیا اتحاد کے رہنماوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔‘‘بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370کو دفن کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے سخت لہجے میں کہا کہ بی جے پی والے تو ہر ایک چیز کو دفن کر رہے ہیں اور یہی ان کی پالیسی رہی ہے۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا