ہریانہ میں کشمیری طالب علموں پر حملہ ناقابل برداشت

0
0

حملہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے :علی محمد ساگر
لازوال ڈیسک

جموں؍ہریانہ میں کشمیری طالب علموں پر بلوائیوں کی جانب سے جان لیوا حملہ کرنے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ وادی کے لوگوں اب یہ مان کر چل رہے ہیں کہ وہ ملک کی مختلف ریاستوں میں غیر محفوظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری طالب علموں پر حملہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں ۔ اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہاکہ ریاستی حکومت لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہریانہ میں کشمیری طالب علموں پر بلوائیوں کی جانب سے جان لیوا حملہ کرنا ناقابل برداشت ہے اور ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتارکرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دینا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں پر ملک کی مختلف ریاستوں میں حملے جاری رہنے کے نتیجے میں کشمیری نوجوان اب اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں جس کی وجہ سے غلط پیغام جا رہا ہے۔ علی محمد ساگر نے کشمیری طالب علموں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت نوعیت کے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حملہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ کشمیری طالب علموں پر حملہ کرنے سے غلط پیغام جا رہا ہے اور ایسے لوگ ملک کے دشمن ہے۔ علی محمد ساگر کے مطابق ہر کسی کو کسی بھی ریاست میں جانے کا حق ہے تاہم کشمیری نوجوانوں پر ملک کی مختلف ریاستوںمیں غنڈوں کی جانب سے حملہ کرنا صحیح نہیں اور اس کے خلاف مرکز ی حکومت کو سخت نوٹس لینا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا