عمر عبداللہ دفاعی معاملات میں مداخلت نہ کریں

0
0

حریت لیڈروں کو ضرورت کے مطابق ہی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے :رام مادھو
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر پر سنگبازوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ عمر عبدا ﷲ کی جانب سے سنگبازوں کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈران کی جانب سے جو بیانات دئے جار ہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے۔ حریت لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے بارے میں رام مادھو نے کہاکہ ضرورت کے مطابق ہی حکومت نے سیکورٹی فراہم کی ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبدا ﷲ کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ این سی لیڈران کو بیانات دینے سے قبل ہزار بار سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی اسمبلی میں عمر عبدا ﷲ نے سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ملک مخالف بیانات دینا آگ میں پیٹرول کا کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دفاعی معاملات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈر کو بیان دینے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ سیاست اپنی جگہ لیکن دفاعی معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت نے سنگبازوں کے تئیں سخت موقف اپنا اور نیشنل کانفرنس کے لیڈران کو اس کا خیر مقدم کرنا چاہئے تاہم وہ اس کے برعکس بیانات دے رہے ہیں۔ حریت لیڈروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رام مادھو نے کہاکہ ضرورت کے مطابق ہی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا