ہریالی سےخوشحالی کا تو خواب نرالاہے!!!

0
0

محمد ریاض ملک

جو قوم اپنی ہری بھری وراثت سے ناواقف ہوگی۔وہ کتنی ہی تعلیم کی بلندیوں کو چھولے زرہ برابر بھی کارگر اور فائیدمند ثابت نہیں ہوسکتی ہے۔ اس دور میں جب آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ پچاس سال قبل جہاں دس لوگ تھے وہاں اج بیس کنبے ہیں ۔یاپھر پانچ سو افراد ہوچکے ہیں۔ایسے میں یہ اندازہ لگانامشکل نہیں کہ ابادی کا تناسب کتنی تیزی سے بڑھ رہاہے۔ اور دوسری جانب دھرتی کم ہوتی نظر ارہی ہے۔آب وہوامیں آلودگی کا زہر عروج پر ہے۔ایسے میں ماحول کو کچھ نہ کچھ سازگار بنانے کے لئے پیڑپودے ہی واحد متبادل ہیں۔اس قدر بڑھتی ابادی کے لئے پانی کے زخائیر بہت کم ہورہے ہیں یاکم پڑ رہے ہیں۔اس کمی کو پوراکرنے کا واحد زریعہ پیڑ پودے ہی ہیں۔ جن کو دن بدن بڑھانا ان کی حفاظت اور پرورش اگر وقت پر نہیں کریں گے تو وہ دن دور نہیں جب جنگلات ختم ہو جائیں گے۔ریگستان اور چٹیل میدان میں بارشوں کا سلسلہ بند ہوجاےگا۔تو عوام الناس پانی کے بحران سے دوچار ہوکر خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہوگی ۔ابھی وقت ہے۔ اگر سرکاری طور پر یا محکمہ سوشل فارسٹری یا محمکمہ جنگلات کی طرف سے جنگلات کے تحفظ کی خاطر مہیم چلائی جارہی ہیں۔اور پیڑ پودوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے زہنوں تک ان پیڑ پودوں کے فوائید پہونچائے جارہے ہیں ۔تو یہ ایک اہم اور مبارک مہیم ہے۔جس کا ہم سب کو حصہ بننے کی ضرورت ہے۔اپنے اپنے حصے کا پودا صدقہ جاریہ سمجھ کر لگانا دیکھ بال کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت کا زمہ دار بنناہوگا۔یہی پیڑ پودے جہاں ہمارے لئے ہریالی خوبصورتی کا سبب ہیں۔وہی پر آب وہواکی تازگی بارشوں کا سبب اور پانی کی کمی کو بارشوں کےبزریعہ سے ہوراکرنےکا واحد متبادل حل ہے۔ اور یہ حل یونہی باتوں وعدوں نعروں ہجوم یا ڈھول دھمکے سے نہیں بلکہ عملی طور پر پیڑ پودوں کو لگاناہوگا۔ دیگر مذاہب سے اتنا واقف نہیں ہوں ۔ہاں اتنایقین ہےکہ ہر مذہب شجرکاری کو افضل ترین عمل سمجھتااور حکم دیتا ہے۔ جہاں تک مذہب اسلام کا تعلق ہےتو اسلام شجر کاری کو عبادت تصور کرتاہے۔ چنانچہ اہم اور یقینی نقطہ نگاہ سے تین چیزیں انسان کی زندگی کے بعد بھی باقی رہتی ہیں ۔اور جب تک یہ باقی ہیں ۔اس انسان کے نامہ اعمال میں ثواب کیاجاتارہے گا۔ انسان اگر جہاں سے چلا بھی جاے تو اس کے مرنے کے بعد جو تین چیزیں باقی رہتی ہیں ۔ان میں صدقہ جاریہ علم نافیہ اور نیک اولاد ہیں۔ صدقہ جاریہ وہ عمل ہے۔ جس کا ثواب اس کام یا اس چیز کے باقی رہنے تک لگاتار نامہ اعمال میں لکھاجاتارہتاپے۔ ان اعمال میں بہترین عمل رفاع عامہ کے لئے جو کام کیاجاتاہے۔ان میں شجرکاری بھی شامل ہے۔ ایک پودہ لگانے سے کئی فائیدے ہوتے ہیں۔ تازہ ہوامیسر ہوتی ہے۔ پیڑ پودوں سے بارشوں کے زریعہ پانی کی کمی کو ہوراکیاجاسکتاہے۔ رہگیروں مسافروں کے لئے سایاد اور پھل ستیاب ہوتےہیں۔جب تک اس پیڑ سے انسان جانور چرند وپرند فیضیاب ہوتے رہیں گے۔پودہ لگانے والے کے نامہ اعمال میں اس کا اجر لکھاجاتارہےگا۔ اس میں شک نہیں کہ شجر کاری مہیم ایک عظیم مہیم ہے۔جس میں بلا تفریق شریک ہوکر ملک بھر کو ہرابھرا بنانے کے لئے اپناپوراتعاون پیش کرناچاہیے۔ جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ زوروشور سے ہرابھرا جموں وکشمیر مہیم کے تحت ہزاروں پودے لگاے جارہے ہیں۔ہر محکمہ سماجی تنظیمیں ادراے اس مہیم میں جٹے ہوے ہیں۔یہ مہیم جولائی کے اواخر ہفتہ سے یکم اگست 2022تک جاری رہےگی۔عالمی یوم شجر کاری کے موقہ پر شجرکاری کی مناسبت سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے چپہ چپہ میں شجرکاری مہیم بڑے جوش وجزبہ کے ساتھ اختتام ہوگی ۔یہاں تک کہ تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری کے بعد پروگراموں کا اہتمام ہوگا۔ایک چپراسی سے لیکر لیفٹیننٹ گورنر تک سب کے سب شجرکاری مہم کا حصہ بن کر جموں وکشمیر کو ہرابھرااور خوبصورت بنانے میں اپنی زمہ داریاں نبھائیں گے۔ جموں وکشمیر کو ہرابھرا بنانے اور یہاں سبزسونے کو بچانے اور اس کی حفاظت پر معمور محکمہ جنگلات یا محکمہ سوشل فارسٹری جو ایک دن مہینہ یاہفتہ کا محتاج نہیں ہے۔ انہیں یہ اپنی زمہ داری سمجھ کر جموں وکشمیر کو ہرابھرارکھنے میں ہمہ وقت سرگرم عمل رہناہے۔ ضلع پونچھ ایک خوبصورت اور ہربھرا ضلع ہے۔اس کی خوبصورتی ہریالی کو بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی مہیم کا شریک بننا ہم سب کافرض ہے۔جنتنے جنگلات گھنے اور گھنگریالے ہونگے۔اتنی ہی تازہ ہوائیں ملیں گیں۔ پانی بجلی کا بحران ختم ہوگا ۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر اپنے آس پاس جنگلات پیڑ پودوں کی اپنے بچوں کی طرح دیکھ بال اور حفاظت کریں۔یقین کامل ہےکہ جنگلات کی حفاظت کی محنت کبھی رائیگاں نہ جاےگی ۔اپنے آس پاس میں پیڑ پودوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر پر نظر رکھنا۔ان کےہاتھ روکناہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے! اور ہریالی کی خوشحالی کا تو خواب بہت ہی نرالاہے!!
9858641906

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا