ہاکی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا سے ہندوستان کی شکست

0
278

پرتھ، // ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو ہاکی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں بھی آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔
آسٹریلیا کے پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی۔
ہندوستان کی جانب سے واحد گول جوگراج سنگھ نے 41ویں منٹ میں کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ نے 44ویں اور 49ویں منٹ میں دو گول کئے۔
کھیل کے پہلے 15 منٹ میں آسٹریلیائی ٹیم حاوی رہی۔ آسٹریلیا نے کھیل کے تیسرے منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن ہندوستانی گول کیپر پی آر سریجیش نے شاندار دفاع کیا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن اسے بھی ہندوستانی دفاع نے ناکام بنا دیا۔
میچ کا دوسرا کوارٹر بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے تیسرے کوارٹر کے 41ویں منٹ میں ہندوستانی ٹیم کے جوگراج سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کو برتری دلا دی۔ تاہم آسٹریلیائی ٹیم نے جیریمی ہیورڈ کے گول سے واپسی کرتے ہوئے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد جیریمی نے میچ کا دوسرا گول کر کے ہندوستان کو پانچ میچوں کی ہاکی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں شکست دی۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا